سیرت طیبہ — Page 242
۲۴۲ نبیوں کا سردار ہے۔خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔وہ (خدا) جو فوجوں کا مالک ہے وہ اس طرف توجہ کرے گا اور آسمان سے تیری بڑی مدد کی جائے گی۔“ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۶ ۲۶۷) (۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پر زور علم کلام اور زبردست خدائی نشانات اور روحانی تعلیم و تلقین کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر آخَرِينَ مِنْهُمْ کی جماعت قائم کی اور آپ کی اس جماعت نے خدا کے فضل سے اپنی غیر معمولی جدو جہد اور اپنی پر امن تبلیغ اور اپنے وسیع لٹریچر اور اپنی بے نظیر مالی قربانی کے ذریعہ دنیا میں اسلام کی عالمگیر تبلیغ کا عظیم الشان نظام قائم کر رکھا ہے۔اور باوجود اس کے کہ یہ جماعت ابھی تک اپنی تعداد اور اپنی مالی طاقت اور اپنے دیگر ذرائع کے لحاظ سے بے حد کمزور ہے اور دوسرے مسلمانوں کے مقابلہ پر گویا آئے میں نمک کے برابر بھی نہیں اس کے مبلغ دنیا کے دور دراز ممالک میں پہنچ کر اسلام کا جھنڈا بلند کرنے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا بول بالا کرنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں حتی کہ اس وقت پاکستان اور ہندوستان کو چھوڑ کر جماعتِ احمد یہ کا ایک سو سے زائد مبلغ ایسا ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام کی تبلیغ کا کام