سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 166 of 315

سیرت طیبہ — Page 166

۱۶۶ صرف آپ ہی کے وجود باجود کے ذریعہ حاصل ہوا ہے اور پہلا کوئی نبی ایسا مکمل سبق نہیں دے سکا۔چنانچہ ایک جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی محبت کے ساتھ فرماتے ہیں :- سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے اس پر ہر اک نظر ہے بدر الدجی یہی ہے تو رہ میں ہارے پار اس نے ہیں اتارے میں جاؤں اس کے وارے بس ناخدا یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۵۶) الغرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کے دین و مذہب کے یہی دو بڑے ستون تھے۔ایک توحید الہی اور دوسرے رسالت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) انہی کے ذریعہ آپ نے اپنی جماعت کی اخلاقی اور روحانی تربیت فرمائی اور انہی کے ذریعہ آپ دنیا بھر میں اصلاح کا کام سرانجام دینا چاہتے تھے۔اور آپ کا سارا تبلیغی اور تربیتی جہاد انہی دو عظیم الشان نکتوں کے اردگرد گھومتا ہے۔خدا ایک ہے اپنی ذات میں ایک اور اپنی صفات میں ایک اور ہر جہت سے وحدہ لاشریک اور اس کے علم اور قدرت کی کوئی حد بندی نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے آخری صاحب شریعت نبی اور خاتم النبین ہیں جن کو قرآن جیسی کامل کتاب دی گئی جو وحشی انسانوں کو مہذب انسان اور مہذب انسانوں کو با اخلاق انسان اور با اخلاق انسانوں کو با خدا انسان اور