سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 79 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 79

اللہ یہ شعر ہمارے پیارے آقا محبوب خدا خاتم النبین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات با برکات پر صد درصد صادق اور پورا آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطلوب و مقصود و مطاع صرف خدائے ذوالجلال کی ذات بابرکات ہی تھی جیسا کہ فرمایا گیا: قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ۔(الانعام : ۱۶۳) یعنی اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو کہہ دے کہ میں صرف خدائے واحد کا پرستار ہوں کسی دوسری چیز سے مجھے کوئی تعلق نہیں میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا صرف اس خالق و مالک ربّ العالمین کے لئے ہی ہے۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 79