سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 80 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 80

(۸) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رشتہ داروں سے حسن سلوک 1- بیٹیوں سے حسن سلوک: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلوک اس بارے میں بھی قابل تقلید تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ کی شادی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عم زاد حضرت علی سے ہوئی تھی حضرت فاطمہ سے پیار کا یہ حال تھا کہ حضرت فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر آتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُٹھ کر بیٹی کا استقبال کرتے اُسے خوش آمدید کہتے اُس کی پیشانی پر بوسہ دیتے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تشریف لے جاتے تو سب سے آخر میں اپنی لخت جگر فاطمہ کے گھر جاتے اور سفر سے واپس تشریف لاتے تو سب سے پہلے حضرت فاطمہ کے گھر تشریف لے جاتے۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی زینب حضرت فاطمہ سے بڑی تھیں مکہ سے ہجرت کے وقت دشمنوں نے انہیں سواری سے گرا دیا تھا اس چوٹ کے اثر سے وہ بیمار رہنے لگیں چھ سال بیمار 80