سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 75 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 75

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی شادیاں کیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں عظیم تھے اور باہر بھی عظیم تھے۔اس معاملہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار اپنی معراج کو پہنچا ہوا ہے کسی دوسرے نبی کا ایسا مثالی کردار ہمارے سامنے نہیں ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لا انتہادینی اور ملی وقومی مصروفیات کے باوجودا اپنی ازواج مطہرات سے جس طرح شفقت، محبت اور پیار کا سلوک کیا اور اُن کی روحانی تربیت فرما کر انہیں روحانیت کے بام عروج پر پہنچایا وہ ہر طرح سے قابل صد ستائش اور تحسین کے لائق ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر کے تمام امور میں ازواج مطہرات سے مشورہ لیتے اور اپنے مفید مشوروں سے گھر والوں کو مستفیض فرماتے : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر کا کام کاج کرنے میں بھی عارنہ سمجھتے اور گھر کے کام میں بیویوں کا ہاتھ بٹاتے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُ كُم لِأَهْلِيْ (سنن ابن ماجہ کتاب النکاح) کہ تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل سے بہتر سلوک کرے اور میں تم سب سے بہتر اپنے اہل کے ساتھ سلوک کرتا ہوں۔۔پس شادیاں کر کے اپنے بہترین اخلاق ہمدردی اور موانست کا اعلیٰ نمونہ ہمارے لئے قائم فرما دیا۔خدا تعالیٰ نے اپنی حکمت کاملہ سے اسی پاک مقصد کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی تاکہ: ا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ قائم ہو جس کی تقلید کر کے دنیا قیامت تک مستفیض ہوتی رہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر حرکت وسکون کا ذکر پایا جاتا ہے جس کو پڑھ کر اور اس پر عمل کر کے ہم اپنی دنیا اور عاقبت سنوار سکتے ہیں۔۲ - دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات بھی اپنی پاک سیرت اور اعلیٰ اخلاق کا نمونہ قائم فرما جائیں جو اُس زمانہ کے لوگوں کے لئے بھی اُسوہ حسنہ ہو اور آنے والی نسلوں کے لئے قابل تقلید مثالیں موجود ہوں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اسی لئے پیارے احکام بیان فرماتے ہوئے فرمایا: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهَّرَكُمْ 75