سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 40
نیز فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمیع اخلاق کے متم ہیں اور اس وقت خدا تعالیٰ نے آخری نمونہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کا قائم کیا ہے۔(شان محمد صفحہ ۵۷ ) اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ هِ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِهِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ ٥ ( سورة العلق ۲-۲) ترجمہ: اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے (سب اشیاء کو ) پیدا کیا اور جس نے انسان کو ایک خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔پھر ہم کہتے ہیں قرآن کو پڑھ کر سنا تارہ کیونکہ تیرا رب بڑا کریم ہے۔وہ رب جس نے قلم کے ساتھ علم سکھایا ہے اور آئندہ بھی سکھائے گا)۔40 40