سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 53 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 53

حرف سے اللہ تعالیٰ کی محبت اور اُس کا عشق پھوٹ پھوٹ کر ظاہر ہو رہا ہے دشمن سے دشمن عیسائیوں کی کتابیں جب ہم پڑھتے ہیں تو وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی محبت پر جتناز در قرآن کریم نے دیا ہے اتناز ور دنیا کی اور کسی کتاب میں نظر نہیں آتا۔کوئی صفحہ اُٹھا کر دیکھ لو اس میں جگہ جگہ اللہ تعالی کا ذکر آئے گا اور بات بات میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف متوجہ کیا جائے گا اور یہ کیفیت کسی ایک سورۃ یا ایک پارہ سے مخصوص نہیں۔بسم اللہ سے لے کر والناس تک قرآن کریم پڑھ جاؤ اُس کا کوئی صفحہ ایسا نظر نہیں آئے گا جس میں بار بار اللہ تعالیٰ کا نام نہ آتا ہو اور بار اللہ تعالیٰ کی محبت پر زور نہ دیا گیا ہو۔“ عَلَّمَ بِالْقَلَم کے بارہ میں حضور فرماتے ہیں: ( تفسیر کبیر جلد نهم صفحه ۲۶۸) پھر علم بالقلم کے ایک یہ معنے بھی ہیں کہ قرآن کریم کے ذریعہ آئندہ سارے علوم دنیا میں پھیلیں گے چنانچہ آج جس قدر علوم نظر آتے ہیں یہ سب قرآن کریم کے طفیل معرض وجود میں آئے ہیں۔“ ( تفسیر کبیر جلد نہم صفحہ ۲۷۱) اور پھر عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ تمام علوم کی تکمیل قرآن کریم کے ذریعہ کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی حقیقت کی طرف اللہ تعالیٰ نے ان نہایت ہی مختصر مگر جامع الفاظ میں اشارہ فرمایا ہے کہ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمْ یعنی قرآن اور اسلام کے ذریعہ دنیا کو وہ علوم سکھائے جائیں گے جو اس سے پہلے اُس کے خواب و خیال میں بھی نہیں آئے۔“ ( تفسیر کبیر جلد نم صفحہ ۲۷۵) ان آیات کریمہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ دیباچہ تفسیر القرآن میں تحریر فرماتے ہیں: اس موقعہ پر ان آیتوں کا اس لئے ذکر کر دیا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا یہ ایک اہم واقعہ ہے اور قرآن کریم کے لئے یہ آیات ایک بنیادی پتھر کی حیثیت رکھتی ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب یہ کلام نازل ہوا تو آپ کے دل میں یہ خوف پیدا ہوا کہ 53