فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 66 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 66

66 ہوگی۔(۳۵۷) (44) حلقہ وارامراء کا انتخاب متعلقہ ضلع کے امیر یا اس کے مقرر کردہ نمائندہ کی زیر صدارت ہوگا۔حسب حالات ناظر اعلیٰ صدر اجلاس مقرر کر سکے گا۔(۳۵۸) (45) امراء حلقہ کا انتخاب حلقہ متعلقہ میں واقع مقامی جماعتوں کے امراء اور صدر صاحبان متفقہ طور پر یا کثرت رائے سے ( جو بھی صورت ہو ) کریں گے۔(۳۵۹) (46) الف:۔امیر ضلع کو اختیار ہے کہ اپنی امداد کیلئے ضلعی عاملہ تجویز کر کے نظارت علیا سے منظوری حاصل کرے۔ب: ضلعی عاملہ نائب امراء ضلع اور ان عہدیداران پر مشتمل ہوگی جو مختلف مرکزی شعبہ جات کے فرائض سرانجام دینے کیلئے امیر ضلع نامزد کرے گا۔اور وہ اپنے شعبہ کے سیکرٹری ضلع کہلائیں گے اسی طرح ناظم ضلع انصاراللہ اور قائد ضلع خدام الاحمدیہ بھی اس عاملہ کے رکن ہوں گے۔نوٹ :۔مربی ضلع بھی مجلس عاملہ کا مبر ہو گا۔ج:۔امیر ضلع اپنی عاملہ کیلئے صرف ایسے اراکین نامزد کرے گا جو قاعدہ نمبر ۳۲۹ کے تحت ووٹ دینے کے اہل ہیں۔(۳۶۰) (47) الف:۔ناظر اگر کسی جماعت میں دورہ پر گیا ہوا ہو تو خطبہ دینے کا حق اسے مقدم طور پر حاصل ہوگا۔(۳۶۲) ب: صوبائی امیر اور ضلعی امیر اپنے اپنے حلقہ میں جس جماعت میں جماعتی دورہ پر ہوں جمعہ کا خطبہ دینے کا حق ان کو مقدم طور پر حاصل ہوگا۔(48) جماعتوں میں مخط و کتابت سیکرٹریوں کے نام کی جاسکتی ہے۔اس صورت میں اس کی نقل از ما امیر صدر کو بھی جانی چاہئے۔(۳۶۳)