فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 58 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 58

فرائض سیکر یٹریان 58 عاملہ مقامی کیلئے نامزد کرے گا۔نوٹ نمبر ۲:۔اگر مقامی انجمن میں مربی سلسلہ دو یا دو سے زائد ہوں تو ناظر اعلی مجلس عاملہ کیلئے ایک نمائندہ مقرر کرے گا۔نوٹ نمبر ۳:۔امیر صدر کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی کو بھی مشورہ کیلئے مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو کرے۔لیکن وہ ووٹ نہیں دے سکتا۔نوٹ نمبر ۴: سیکرٹری وصایا کا موصی ہونا ضروری ہوگا۔(مندرجہ ذیل عہدیداران کی نامزدگی ہوگی۔باقی عہدیداران کا انتخاب ہوگا۔ایڈیشنل سیکریٹری اصلاح وارشاد ( دعوۃ الی اللہ ۲۔ایڈیشنل سیکریٹری اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن ووقف عارضی) ۳۔ایڈیشنل سیکریٹری اصلاح وارشاد ( رشتہ ناطہ ۴۔ایڈیشنل سیکر یٹری وقف جدید ( تربیت نو مبائعین ) (5) امراء اور دیگر عہدیداران کا انتخاب سہ سالہ ہوا کرے گا مگر جائز ہو گا کہ خاص حالات میں مرکز کی اجازت سے درمیان میں بھی تغیر و تبدل کیا جائے۔یہ انتخاب یا تقر ر باقی ماندہ عرصہ کیلئے ہوگا۔(۳۰۸) ( 6 ) جماعتی مصالح کی بناء پر دوران میعاد بھی مقامی امیر یا امیر حلقہ یا امیرض ضلع یا امیر علاقہ یا امیر صوبہ یا امیر ملک کو بغیر وجہ بتائے اپنے عہدہ سے علیحدہ کیا جاسکے گا۔اور اس کی منظوری خلیفہ اسیح سے لینی ضروری ہوگی۔لیکن مقامی جماعت یا افرادکو اپنے مشوروں وغیرہ میں اس کی علیحدگی کے سوال کو اٹھانے کی اجازت نہ ہوگی۔(۳۰۹) قاضی بھی کسی اور عہدہ کیلئے منتخب نہیں ہوسکتا۔(7) الف:۔مقامی صدر کا انتخاب مقامی جماعت کی کثرت رائے سے ہوگا۔