فرائض سیکریٹریان — Page 53
53 جائے نیز ہر واقف نو اپنی متعلقہ ذیلی تنظیم کے تمام پروگراموں میں شامل ہو۔(4) واقفین نو کواگر ممکن ہوتو گاہے بگاہے زیارت مرکز کیلئے لایا جائے۔نیز ایم۔ٹی۔اے سے وابستہ کرنے کی کوشش کی جائے۔(5) وکالت وقف نو کے نصاب کا عمر کے مطابق مطالعہ اور اسکے امتحان کا انتظام کیا جائے۔(6) واقفین نو کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم اور ان کے رجحانات کا جائزہ لے کر ریکارڈ میں اندراج کیا جائے نیز پندرہ سال کی عمر کے بعد واقفین نو سے تجدید وقف فارم پر کر وائے جائیں۔(7) حضور انور کی ہدایت کی روشنی میں کہ جب بچہ اپنی تعلیم مکمل کرلے تو اس پھر ایک دفعه تجدید وقف کروایا جائے۔تمام واقفین نو سے رابطہ رکھتے ہوئے تعلیم کی تکمیل پر دوبارہ ان سے وقف کے حوالہ سے استفسار کیا جائے۔(8) سیکریٹری وقف نو کا فرض ہے کہ واقفین نو کی تعلیم و تربیت کے لئے کلاسز اور اجلاسات کا اہتمام کرے نیز واقفین نوکو پنجوقتہ نماز ، تلاوت قرآن کریم اور دیگر ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا رہے۔(9) سیکریٹری وقف نو کے ذمدان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔سیکریٹری وقف جدید (1) وقف جدید کے اغراض و مقاصد کے بارہ میں احباب جماعت کو آگاہ کرنا۔(2) ۱۹۵۷ء میں وقف جدید کا اجراء ہوا۔زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کو وقف جدیا