فرائض سیکریٹریان — Page 27
27 پر اور راست بھجوانے کا مجاز نہ ہوگا بلکہ وہ اپنی تجویز مقامی انجمن میں پیش کرے گا اور اگر مقامی انجمن کی اکثریت اسے مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے حق میں ہو تو مقامی انجمن کا صدر یا امیرا سے سیکرٹری مجلس مشاورت کو بھجوائے گا۔() جس تجویز کا ایک مرتبہ مجلس مشاورت میں پیش ہو کر فیصلہ ہو چکا ہو وہ تین سال تک دوباره مجلس مشاورت میں پیش نہ ہو سکے گی۔( 3 ) اجلاس مجلس مشاورت میں ہر قسم کی تجویز یا کسی تجویز میں ترمیم وغیرہ تحریری ہی پیش ہو سکے گی زبانی ترمیم قابل قبول نہیں ہوتی۔بجٹ کمیٹی () ہر مقامی جماعت میں ایک بجٹ کمیٹی ہوگی۔جس کا صدرسیکر یٹری مال ہوگا۔اور دو مزید ممبران ہوں گے۔ان ممبران کی نامزدگی مجلس عاملہ کرے گی۔(ی) کمیٹی کے ذمہ شاملین بجٹ کے بارہ میں جائزہ لینا ہے اور جن احباب کی آمدنی کم درج ہونی محسوس کریں ان کو توجہ دلانے کے لئے لائحہ عمل تجویز کریں اور اس پر عملدرآمد کی کاروائی کریں۔() اس کمیٹی کے سپر و جماعتی لوکل فنڈ کے بہت آمد و خرچ سالانہ کی تیاری اور رائے دینا ہوگا۔بڑی جماعتیں اس مقصد کے لئے اس کمیٹی کے ممبران میں اضافہ بھی کر سکتی ہے۔(7) مناسب ہوگا کہ تمام مالی معاملات اس کمیٹی کی رائے کے ساتھ مجلس عاملہ میں پیش ہوا کریں۔اخراجات پر نگاہ رکھنا اور مالی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے بر وقت اس کے متعلق رپورٹ کرنا اس کمیٹی کا کام ہوگا۔