فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 23 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 23

فرائض سیکر یٹریان۔+37 23 22 عہد یدار اپنا بھی جائزہ لیں۔اپنے گھروں میں ہی ٹھیک ہو جا ئیں تو برکت گھروں سے ہی پڑتی ہے۔اپنے گھروں میں بھی جائزہ لینا چاہئے۔اگر ماں باپ گھر پر وقت نہ دیں تو بچے باہر سکون تلاش کرتے ہیں پھر غلاط کمپنی مل جاتی ہے۔ماں باپ نماز پڑھیں گے تلاوت قرآن کریم کریں گے تو بچے بھی اثر لیں گے اور اسی طرح کریں گے۔38 الفضل انٹرنیشنل اکتوبر ۲۰۰۵ء) ہمیشہ مرض کی نشان دہی ہونے پر اسے فوراً پکڑیں اور وہیں اس کا قلع قمع کریں۔عہد یداران ہر بات سے صرف نظر نہ کیا کریں بلکہ شروع میں ہی ہر برائی کو روکنے کی کوشش ہونی چاہئے اور ہرگز اسے پہنے اور پھیلنے نہیں دینا چاہئے۔اپنی جماعتوں میں جائزے لیتے رہا کریں اور ہر اصلاح طلب معاملے پر فوری کاروائی کر کے (مرکز ) کو اس کی رپورٹ بھیجوایا کریں اگر عہد یدار کسی بات کو چھپاتے ہیں تو وہ اپنی ذمہ داری سے خیانت کرتے ہیں۔*39 اقتباس از خط حضور انور ۱۵ نومبر ۲۰۱۰ء) جب یہ سزا ملتی ہے تو فیصلہ نہ ماننے والوں کے عزیز یا دوست بجائے اس کے کہ ان پر دباؤ ڈالیں کہ برکت اسی میں ہے کہ فیصلہ مان لو، یہ کہنے کی بجائے ان کی حمایت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔نا جائز حمایت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔تو اس طرح نا جائز حمایت سے سزایافتہ شخص کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔اس کو پتہ ہے میرا بھی ایک گروہ ہے میرے قریبی میرا برا نہیں مان رہے۔میرا اٹھنا بیٹھنا جس معاشرے میں ہے اس میں اس چیز کو برائی نہیں سمجھا جا رہا۔تو پھر اصلاح نہیں ہوتی یا ہوتی ہے تو بڑا لمبا عرصہ چلتا ہے۔اس لحاظ سے اصلاح کے لئے حکم ہے تو