فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 22 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 22

فرائض سیکر یٹریان 33 22 عہدیداران جو جماعتی نظام میں عہد یدارن ہیں وہ صرف عہدے کے لئے عہد یدار نہیں ہیں بلکہ خدمت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔وہ نظام جماعت ، جو نظام خلافت کا ایک حصہ ہے، کی ایک کڑی ہیں، ہر عہدیدارا اپنے دائرے میں خلیفہ وقت کی طرف سے ، نظام جماعت کی طرف سے تفویض کئے گئے ، ان کے سپرد کئے گئے اس حصہ فرض کو صحیح طور پر سرانجام دینے کا ذمہ دار ہے۔اس لئے ایک عہدیدار کو بڑی محنت سے، ایمانداری سے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے کام کو سرانجام دینا چاہئے اور ان عہدیداروں میں اپنے آپ کو شمار کرنا چاہئے جن سے لوگ محبت رکھتے ہوں۔34 (خطبہ جمعہ یکم جولائی ۲۰۰۵ء) مجلس عاملہ کے جن ممبران نے ابھی تک وصیت نہیں کی پہلے ان کو وصیت کے نظام میں شامل ہونا چاہئے۔پھر دوسروں کو اس نظام میں شامل کریں۔الفضل انٹرنیشل ۲۷ مئی ۲۰۰۶ء) 35 امراء اور عہدیداران یا مرکزی کارکنان یہ دعا کریں کہ ان کے ماتحت جن کارکنان کونگران بنایا گیا ہے شریف النفس ہوں ، جماعت کی اطاعت کی روح ان میں ہو اور نظام جماعت کا احترام ان میں ہو۔36 (خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) اپنے اجلاسات اور مجالس کی باتوں کی حفاظت کیا کریں۔یہ بہت بنیادی بات ہے۔مجالس کی باتیں امانت ہوتی ہیں۔اس لئے ان کا پاس رکھنا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل کے جولائی ۲۰۰۶ء )