فرائض سیکریٹریان — Page 61
61 نوٹ :۔حسب ضرورت ایک سے زیادہ قاضی بھی مقرر کئے جاسکتے ہیں۔(19) اگر کسی امیر یا کسی اور دوسرے مقامی عہدہ دار کے انتخاب کے متعلق یہ شکایت موصول ہوگی اور یہ شکایت تحقیقات پر درست ثابت ہوئی کہ اس نے کسی کے حق میں پرو پیگنڈہ کیا گیا ہے تو اس انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے گا اور پروپیگنڈہ کرنے والوں سے سختی سے باز پرس کی جائے گی اور دوبارہ انتخاب کے وقت انہیں اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت نہ ہوگی۔(۳۲۴) (20) پروپیگنڈا میں ہرایسا امر داخل ہوگا جس میں جماعت کے افراد یا کسی فرد پر کسی ریقہ سے کسی خاص شخص کے حق میں یا خلاف رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔البتہ صدر اجلاس کی اجازت سے مجلس انتخاب میں مجوزہ افراد کے حق میں مناسب الفاظ میں مختصر تقریر کی جا سکے گی مگر کسی شخص کے خلاف تقریر کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔(۳۲۵) (21) بوقت انتخاب اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی عہدہ کیلئے نہ کوئی اپنا نام پیش کر سکتا ہے نہ ہی اپنے آپ کو ووٹ دے سکتا ہے۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ بوقت انتخاب کسی نے اپنے آپ کو ووٹ دیا ہے یا نام پیش کیا ہے تو وہ اس عہد و کیلئے منتخب نہیں سمجھا جائیگا۔اگر اس وقت کوئی اور عہدہ اس کے پاس ہو تو اس سے بھی فارغ کر دیا جائے گا۔(۳۲۶) (22) کوئی شخص جو اپنی عمر کے لحاظ سے مجلس انصار اللہ یا مجلس خدام الاحمدیہ کی تجدید میں شامل نہیں کسی عہدہ پر مقر ر نہیں کیا جائے گا۔(۳۲۷) (23) نتخاب میں حاضر افراد کا ووٹ دینا لازمی ہوگا۔غیر جانبدار رہنے کی اجازت نہ ہوگی۔(۳۲۸) (24) مندرجہ ذیل اشخاص کو انتخاب کے اجلاس میں حصہ لینے کا حق نہیں ہوگا:۔(۳۲۹) الف:۔ایسا شخص جس کے ذمہ حسب تشریح قاعدہ نمبر ۳۴۱ بغیر منظوری مرکز بقایا چلا آتا