فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 55 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 55

فرائض سیکر یٹریان 55 جاری کریں جس کی وجہ سے جماعتی روایات کی منظور شدہ پالیسی یا منظور کردہ اخراجات میں کوئی تبدیلی لازم آتی ہو۔(4) سیکر یٹریان کا صرف یہی فرض نہ ہو گا کہ جو کام ان کے شعبہ کے متعلق انہیں پیش آ جائے اسے سرانجام دیں بلکہ ان کا یہ بھی فرض ہوگا کہ اپنے شعبہ کی اغراض کے ماتحت اس کی بہتری اور ترقی کیلئے تجاویز سوچتے رہیں اور مناسب تجاویز عمل میں لائیں اور اپنے لئے خود کام اکریں اور وہ اپنے شعبے کی نیک نامی اور شہرت کے ذمہ دار ہوں گے۔(5) ہر عہد یدار کو یہ حق حاصل ہوگا کہ جو تجویز مناسب خیال کرے مجلس عاملہ کے سامنے تحریری طور پر پیش کرے اس طرح ہر مبر کو یہ حق حاصل ہوگا کہ کسی امیر یا صدر یا کسی کمیٹی یا سب کمیٹی کی کسی کارروائی پر تحریری اعتراض مجلس عاملہ میں پیش کرے۔(6) کسی عہدیدار کا عہدہ اس کے ذاتی حقوق میں شمار نہ ہوگا اور اسے بغیر کوئی وجہ بیان کئے سلسلہ کے مفاد کے ماتحت کسی بھی کام پر لگایا جاسکے گا اور اسے یہ عذر کرنے کا حق نہ ہوگا کہ اسے کیوں بغیر وجہ کے عہدہ سے الگ کیا گیا۔(7) اگر کوئی سیکریٹری امیر یا صدر سے کسی کام کے متعلق مشورہ کرتا ہے اور اس تجویز کو صلی جامہ پہناتے وقت اس میں کوئی بے قاعدگی ہو جاتی ہے یا خرق زائد از بہت ہو جاتا ہے تو وہ عہدیدار خود ذمہ دار ہوگا۔( 8 ) اگر کوئی عہدیدار کسی ایسے کام کے متعلق جو اس کے اختیار میں نہیں امیر یا صدر جماعت سے مشورہ حاصل کرتا ہے تو امیر یا صدر جماعت کے اتفاق کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ اس کی طرف سے اس کام کیلئے اجازت ہوگئی ہے بلکہ اجازت و منظوری کی کاروائی حسب قواعد الگ کرنی ضروری ہوگی۔