فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 56 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 56

فرائض سیکر یٹریان 56 (9) عہدیداران کی ذمہ داری صرف اپنے اپنے شعبہ کے کام تک محدود نہیں ہوگی بلکہ بوجہ اسکے کہ وہ سلسلہ کے جماعتی نظام کے رکن ہیں اور مجلس عاملہ کے ممبر ہیں جس میں تمام اہم امور باہم مشورے سے طے پاتے ہیں ان کی ایک عمومی ذمہ داری دوسرے شعبہ جات کے متعلق بھی کبھی جائے گی اور تمام عہدیدار مشترکہ طور پر سلسلہ کے مجموعی کام کے ذمہ دار سمجھے جائیں گے۔ہر عہد یدار کا فرض ہوگا کہ اگر کسی دوسرے شعبہ کا کوئی کام ایسا اسکے نوٹس میں آتا ہے جو سلسلہ کے اغراض و مقاصد کے منافی ہے با قواعد صدرانجمن یا سلسلہ کی روایات کے خلاف ہے تو وہ امیر یا مرکزی نظام کو مناسب طور پر اس نقص کی طرف متوجہ کرے۔(10) کسی امیر کو یہ حق نہیں ہوگا کہ کسی عہد یدار کو اپیل کے حق سے محروم کرے۔امیریا صدر کو چاہئے کہ وہ اپنے فیصلہ میں یہ بھی درج کرے کہ اس فیصلہ کے خلاف فلاں تاریخ تک اپیل کی اجازت ہے اور اس فیصلہ کی نقل متعاقہ مخلص اور عہدیدار کوملنی چاہئے۔(11) ہر مقامی انجمن سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی جگہ پر ایک بیت الذکر اور ایک لائبریری کا انتظام کرے۔بیت الذکر کے نہ ہونے کی صورت میں مقامی جماعت کا فرض ہوگا کہ کسی ایسی جگہ کا انتظام کرے جہاں افراد جماعت نماز با جماعت جمعه و غیره و دیگر اجلاسات کے لئے جمع ہوسکیں۔انتخاب:۔(1) ہر مقامی انجمن کیلئے ضروری ہوگا کہ صدرانجمن احمدیہ کے مختلف صیغہ کے اغراض و مقاصد کیلئے مقامی طور پر مختلف عہدہ دار مقرر کرے۔یہ عہدہ دار مرکزی صیغہ جات کی ہدایات کے مطابق اپنے اپنے صیغہ سے متعلق امیر یا صدر کے ماتحت کام کریں گے اور تمام ضروری اور