فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 51 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 51

فرائض سیکر یٹریان 51 کے خطبہ کے معابعد وعدہ جات کے حصول کے لئے افراد جماعت سے رابطہ کرنا اور حسب حیثیت نئے سال کے وعدے حاصل کر کے مرکز بھجوانا اور ان کا اپنے پاس انفرادی ریکارڈ رکھنا۔(5) مرحومین دفتر اول کے تمام کھانہ جات کو حضرت خلیفتہ اسیح الرابع کی خواہش کے مطابق قیامت تک زندہ رکھنے کے لئے ان کے ورثاء سے ان کے مرحوم بزرگوں کے نام پر وعدہ جات حاصل کرنا۔(6) تحریک جدید کے مالی سال کا اختتام ۳۱۔اکتو بر کو ہوتا ہے اس سے قبل تمام وعدہ جات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنانا۔(7) حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے مطابق چندہ تحریک جدید کی ماہ بماہ وصولی کی کوشش کرنا۔(8) وکالت مال اوّل اور وکالت دیوان کی طرف سے یوم یا ہفتہ یا عشرہ تحریک جدید منانے کی تحریک پر اس کا انتظام کرنا۔(9) رسالہ ماہنامہ تحریک جدید کی خریداری میں اضافہ کی کوشش کرنا۔(10) تحریک جدید کی طرف سے خلفاء احمدیت کے خطابات پر مشتمل کتاب "تحریک ایک الہی تحریک کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی کوشش کرتا۔(11) نکاح، شادی، ولادت، امتحانات میں پاس ہونے ودیگر خوشی کے مواقع پر بیوت الذکر بیرون کے لئے احباب جماعت کو حسب توفیق چندہ ادا کرنے کی تحریک کرنا۔(12) چندہ تحریک جدید کے مجاہدین درج ذیل طریق کے مطابق اپنے اپنے دفتر میں شامل ہوں گے۔۱۹۳۴۱ء سے ۱۹۴۴ء تک شامل ہونے والے دفتر اول میں۔