فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 50 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 50

فرائض سیکر یٹریان 50 (4)Self Employment کی مختلف صورتوں سے احباب جماعت کو متعارف کروانا تا کہ ہر طبقہ جماعت اس سے استفادہ کر سکے۔(5) سیکریٹری صنعت و تجارت کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔سیکریٹری زراعت (1) جماعت کی زرعی ترقی سے متعلق ہر قسم کے کام سے آگاہی اور احباب جماعت کو زرعی ترقی کے بارہ میں مشورہ دینا اور ضروری معلومات مہیا کرنا اور زمیندار احباب سے سے حسب ضرورت رابطہ کرنا۔(2) سیکریٹری زراعت کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری تحریک جدید (1) ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا اجراء ہوا۔زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کو تحریک جدید کے مالی جہاد میں شامل کرنا۔(2) احباب جماعت کو اپنے مرحومین کی طرف سے بھی چندو کی ادائیگی کی تحریک کرنا۔(3) مالی قربانی کے وعدوں کو آئمہ کرام کے بیان فرمودہ ارشادات اور مرکز کے مقررہ ٹارگٹ پر لانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنا۔(4) تحریک جدید کے مالی سال کا آغاز یکم نومبر کو ہوتا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ