فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 49 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 49

فرائض سیکر یٹریان (5) جملہ جماعتی جائداد سے متعلق ہر قسم کے مقدمات کی پیروی کرنا۔49 (6) جملہ جائیداد کی خرید و فروخت کرنے ٹھیکہ پر دینے اور لینے ، کرایہ پر دینے اور لینے رہن رکھنے اور لینے بیع کرنے یا کسی اور طرح منتقل کرنے یا حاصل کرنے کا انتظام مرکز کی منظوری سے ہوا کرے گا اور اس سلسلہ میں کاروائی سیکر یٹری جائیداد کے سپر دہوگی۔(7) جماعتی ضروریات کے لئے جو سامان خریدا جائے اور اس کی مالیت پانچ سو یا اس سے زائد ہو تو اس کا اندراج رجسٹر جائیداد میں کیا جانا ضروری ہے اس مقصد کیلئے رجسٹر جائیداد بنانا اور متعلقہ سامان کا اس میں اندراج کرنا سیکریٹری جائیداد کے ذمہ ہوگا۔(8) سیکریٹری جائیداد کے ذمہ ان فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری صنعت وتجارت (1) صنعت و تجارت کی ترقی کے وسائل معلوم کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانے کیلئے احباب جماعت میں تحریک کرنا اور اس کے متعلق ضروری معلومات کا مہیا کرنا۔مقامی اور پاکستان کی دیگر جماعتوں کے احمدی تاجروں اور صنعت کاروں سے رابطہ رکھنے کے لئے مرکز سے تعاون اور رابطہ رکھنا۔(2) ایسے پیشے اور ہنر جو زیادہ تر جماعت کی ترقی کا باعث ہوں ان کی فہرست تیار کرنا اور دینی مناسبت کے مطابق افراد جماعت کو ایک انتظام اور مناسب تقسیم کے ماتحت سیکھنے کی طرف متوجہ کرنا۔(3) احمدی تاجروں،صنعتکاروں اور ہنرمندوں کے باہم رابطہ کا اہتمام والتزام کرنا۔