فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 5 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 5

فرائض سیکریٹریان بسم اللہ الرحمن الرحیم پیش لفظ ما 5 صدر انجمن احمدیہ کی زیر نگرانی ہر ایسی جگہ جہاں کچھ افراد جماعت احمد یہ موجود ہوں مقامی جماعتیں قائم ہیں سلسلہ کے کاموں کو چلانے کے لئے مختلف عہدیدار منتخب یا مقرر ہیں اور یہ نظام جماعت سیکر یٹریان وصدر کی صورت میں قائم ہے جن کے فرائض مقرر شدہ ہیں۔اور ہر سیکر یٹری اپنے اپنے دائرہ کار میں ناظران اور افسران صیغہ جات کی نگرانی اور ہدایات کے ماتحت سرانجام دیتے ہیں۔ہر شعبہ کے سیکر یٹری کو اپنے شعبہ کے دائرہ کا روذمہ داریوں اور فرائض کا کما حقہ علم ہونا ازبس ضروری ہے کہ بغیر اس کے وہ مفوضہ خدمت کا حق ادا نہیں کر سکتے۔اس سلسلہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انتخاب کے مواقع پر بعض نئے کام کرنے والے شامل انتظام ہوتے ہیں اور ان کو اپنے فرائض سے پوری واقفیت نہیں ہوتی۔اسی طرح تبدیلی شعبہ بھی ہوتی ہے نیز تمام باتیں ہر وقت ذہن میں متحضر بھی نہیں رہتیں جن کی طرف شعبہ کے کاموں کے بعض حصے یا پہلو نظر انداز ہو جاتے ہیں اور اس طرح جماعتی کاموں میں حرج واقع ہوتا ہے۔اس مقصد کے پیش نظر تجویز ہوا کہ ایک کتابچہ کی صورت میں تمام شعبہ جات کے سیکریٹریان کے فرائض میں یکجا کر کے جماعتوں کو مہیا کر دئے جائیں تاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ ہو سکے۔سیکریٹری کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے یہ امر بطور خاص لائق یاد دہانی ہے کہ ہر عہدیدار کو اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کن کن امور کو پیش نظر رکھنا لازم ہے چنانچہ اس سلسلہ میں قرآنی احکامات، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات اور ارشادات خلفاء سلسلہ کو بھی اس میں شامل کر دیا گیا ہے ـ عہد یدار خدمت کے تقاضوں کو ملحوظ رکھ کر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں کوشاں رہے اور بفضلہ تعالیٰ توفیق پائیں۔اس کتابچہ میں بعض متعلقہ ضروری قواعد وضوابط اور دیگر ہدایات کو بھی شامل اشاعت کر دیا گیا ہے تا کہ عہد یدار کو معلومات میسر ہوسکیں جس کی نظام جماعت میں بالعموم ضرورت در پیش ہوتی رہتی ہے۔امید ہے کہ تمام عہدیداران جماعت اس کتابچہ کا بغور مطالعہ کریں گے اور زیر مطالعہ رکھیں گے تا