فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 6 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 6

6 فرائض سیکریٹریان کہ خدمت کے مفوضہ فریضہ کو ادا کرنے اور احسن رنگ میں نباہنے کی توفیق پائیں۔عہدیداران کو خلیفہ وقت کے نمائندہ کی حیثیت کی سعادت حاصل ہونے کی وجہ سے جو عظیم تر ذمہ داری قائم ہوتی ہے اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔66 عہدیداروں کے عہد ہیں۔ان کے سپر دامانتیں ہیں۔وہ جائزے لیں کہ کہاں تک وہ اپنے عہد اور اپنی امانتیں پوری طرح ادا کر رہے ہیں۔ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔جائزہ لیں کہ کوئی پہلو ایسا تو نہیں رہ گیا جس سے میرا ایمان وہیں رک گیا ہو۔مجھے تو حکم ہے کہ تم نے نیکیوں میں ترقی کرنی ہے۔جہاں نیکیوں میں ترقی رکی وہاں ایمان کی ترقی بھی رک جائے گی۔غرض یہ عہد اور امانتیں اس قدر ہیں جس کی انتہا نہیں۔(خطبه جمعه ۹ ستمبر ۲۰۰۵ء ) جماعتی عہدیدار خلیفہ وقت کے نمائندہ کے طور پر اپنے اپنے علاقہ میں حقین ہیں اور ان سے ہی امید کی جاتی ہے اور یہی تصور ہے کہ وہ خلیفہ وقت کے نمائندہ ہیں اگر وہ اپنے علاقہ کے احمدیوں کے حقوق ادا نہیں کر رہے ان کی خوشی غمی میں شریک نہیں ہورہے ان سے پیار و محبت کا سلوک نہیں کر رہے یا اگر خلیفہ وقت کی طرف سے کسی معاملہ میں رپورٹ منگوائی جاتی ہے تو بغیر تحقیق کے جواب دے دیتے ہیں یا کسی ذاتی عناد کی وجہ سے جو خدا نہ کرے ہمارے کسی عہدیدار میں ہو غلط رپورٹ دے دیتے ہیں تو ایسے تمام عہدیدار گناہگار ہیں۔(خطبہ جمعہ ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) اللہ تعالیٰ ہر عہدیدار کو اپنے عہد اور امانت کی پاسداری کی توفیق بخشے اور خدمت کو نصوح اور خیر خواہی اور محبت و پیار کے طریق پر انجام دینے کی توفیق دے اور خلیفتہ امیج ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات پر ان کے الفاظ اور روح کو سمجھتے ہوئے عمل پیرا رہنے کی سعادت میسر فرمائے۔