فرائض سیکریٹریان — Page 48
فرائض سیکر یٹریان سیکریٹری ضیافت 48 (1) سلسلہ کے مہمانوں کی جو مرکز اور دیگر جماعتوں سے تشریف لائیں ان کی رہائش اور خور و نوش وغیرہ کا انتظام کرنا۔(2) مقامی جماعت کی دیگر تقریبات اور جلسہ وغیرہ کے مواقع پر ان کے لئے کھانے پینے کا انتظام کرنا۔(3) اگر کوئی مشتبہ مہمان آئے تو اس پر نگاہ رکھے اور اس کے متعلق فوری اطلاع دے۔(4) سیکریٹری ضیافت کے ذمہ ان دیگر امور کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری جائیدادو املاک (1) جملہ جماعتی ضروریات کیلئے نئی عمارتیں پل اور راستے وغیرہ بنانے کی ضرورت پیش آوے یا موجودہ عمارتوں کی مرمت وغیرہ ہو سب سیکر یٹری جائیداد سے متعلق ہوں گی۔(2) عمارات سلسلہ کی دیکھ بھال اور نگرانی کرنا اور عمارات کے مکمل کوائف ایک رجسٹر میں ریکارڈ کرنا نیز ان کی ایک مکمل فہرست مع نقشہ جات منظور شدہ لوکل باڈی اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھنا۔ہر نقشہ کی ایک نقل نظامت جائیداد میں بھی محفوظ کرانا نیز ہر عمارت پر گاہے بگاہے مرمت کے کام کا بھی ریکارڈرکھنا۔(3) تعمیراتی سامان کی خرید اور سٹور کا باقاعدہ ریکار ڈرکھنا۔(4) صدرانجمن احمدیہ کی تمام جائیداد منقولہ (باستثناء نقدی و غیر منقولہ کا ہرفتم کا انتظام مثلاً تمام ضروری دستاویزات ( رجسٹریوں کی نقول اور فر د ملکیت وغیرہ) کا ریکارڈ رکھنا اور اصل دستاویزات کا مرکز بھجوانا سیکریٹری جائیداد کے سپر دہوگا۔