فرائض سیکریٹریان — Page 45
45 جلسے، جلوس ،اشتہارات اور لٹریچر وغیرہ سے باخبر رہنا اور مرکز کو مطلع رکھنا۔علاوہ ازیں جماعت کے خلاف سازشوں اور نقصان پہنچانے کے ارادوں اور منصوبوں کی بروقت اطلاعات کے حصول کا انتظام کرنا۔(11) سیکریٹری امور عامہ کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری امورخارجه (1) ملکی حکومت اور غیر از جماعت انجمنوں اور مجالس کے ساتھ حسب حالات رابطہ کرنا۔(2) مرکزی ہدایات کے تابع حکومت کے ساتھ مناسب تعاون کی طرف بوقت ضرورت تحریک کرنا۔(3) اگر کسی جگہ احمدیوں یا دیگر مسلمانوں کو تکلیف ہو تو حکومت یا متعلقہ ذمہ داران افسران سے خط و کتابت کرنا اور اس کے دور کرنے کیلئے تمام ضروری اور ممکن ذرائع استعمال کرنا اور دیگر قوموں اور جماعتوں سے احمدیوں کے تعلقات کے متعلق ہر قسم کا ضروری انتظام کرنا۔(4) اپنے علاقہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات کا تعارف تیار کر کے مرکز ارسال کرنا۔(5) سیکریٹری امور خارجہ کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔(⭑⭑⭑⭑⭑) سیکریٹری وصايا (1) احباب جماعت کو نظام وصیت میں شمولیت کی تحریک کرتے رہنا نیز وصیت فارم