فرائض سیکریٹریان — Page 46
فرائض سیکر یٹریان 46 کی تحریر و تکمیل کی جملہ کا روائی میں موصیان کی مدد اور رہنمائی کرنا۔اسی طرح اس بات کی کوشش کرتے رہنا کہ مقامی جماعت کے کمانے والے احباب کا کم سے کم نصف ہمیشہ نظام وصیت میں شامل رہے۔(2) مقامی جامعت کے تمام موصیان وموصیات کی مکمل فہرست اپنے پاس رکھنا نیز دوران سال فهرست کو مکمل کرتے رہنا نقل مکانی کرنے والے اور جماعت میں نئے آنے والے موصیان وموصیات کی اطلاع دفتر وصیت کو کرنا۔(3) مجلس موصیان کے وقتاً فوقتاً اجلاسات کا انعقاد کرنا۔(4) جملہ موصیان کو دفتر کے خطوط کا بر وقت جواب دینے اور تبدیلی پستہ کی صورت میں دفتر کو بر وقت مطلع کرنے کی ہدایت کرتے رہنا۔(5) موصیان کو وصیت کے تقضوں کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کرتے رہنا اور ان پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے رہنا۔(6) ناخواندہ موصیان کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے اور ناظرہ جاننے والوں کو ترجمہ پڑھانے اور اس کی تفسیر پڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کر کے عمل درآمد کروانا۔(7) اس بات کا اہتمام کرنا کہ ہر موصی کم سے کم دو ایسے دوستوں کو قرآن کریم پڑھائے جو قرآن کریم پڑھے ہوئے نہ ہوں۔(8) جماعت کی عام تربیت کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کرتے رہنا اور اس سلسلہ میں موصیان کو انفرادی طور پر کام تفویض کر کے اس پر عمل درآمد کروانا۔(9) تعلیم القرآن اور وقف عارضی کی تحریکات کو مؤثر اور فعال بنانے کے لئے مقامی جماعت کے حالات اور استعداد کی نسبت سے مناسب تعداد میں واقفین عارضی مہیا کرنے کی کوشش کرنا۔