فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 42 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 42

42 سیکریٹری اشاعت (1) قرآن کریم احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے تراجم نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کرام کی جملہ تصانیف و ملفوظات کی کتب مرکز سے منگوا کر احباب جماعت کو مہیا کرنے کا انتظام کرنا۔(2) جماعتی اخبارات اور رسائل میں مناسب مضامین اور اشتہارات کیلئے کوشش کرنا۔(3) ہرقسم کی کتب ورسالہ جات واشتہارات وغیرہ جو ( دین حق ) اور سلسلہ احمدیہ کی تائید میں یا اسکے خلاف شائع ہوں ان کو مرکز میں پہنچانا اور محفوظ بھی رکھنا۔(4) ( دین حق ) اور سلسلہ احمدیہ کی تائید میں علمی تحقیق اور اس کی اشاعت کا انتظام کرنے کے لئے احباب جماعت کو تحریک کرنا اور نظارت اشاعت کے ذریعہ ان کی مناسب اشاعت کے لئے کوشش کرنا۔(5) احباب جماعت احمدیہ میں تصنیفی مذاق پیدا کرنا اور جماعت کے مناسب افراد سے قلمی خدمت لینے کا انتظام کرنا۔(6) مقامی جماعت اور علاقہ کی تاریخ کی حفاظت و تدوین اور اشاعت سیکریٹری اشاعت کے ذمہ ہوگی۔(7) سیکریٹری اشاعت کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری سمعی بصری (1) ایم ٹی اے انٹر نیشنل کی ضروریات کے پیش نظر پروگرام کی تیاری کروانا۔