فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 35 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 35

35 کام ہوگا۔جماعت کسی قیمت پر بھی وہ کر دار ادا نہیں کرے گی جس میں رشتہ کی ناکامی کی ذمہ داری نظام جماعت پر عائد ہو۔جماعتی نظام مشورہ دے، کوائف پیش کرے ، معلومات مہیا کرنے میں مدودے 66 (5) افراد جماعت کو نکاح فارم مہیا کرنا اور صحیح طور پر فارم پر کرنے کی رہنمائی کرنا۔(6) بیوگان کی شادی کے لئے کوشش کرنا۔(7) تربیتی امور کے سلسلہ میں رہنمائی کرنا یعنی شادی بیاہ کے موقع پر خاندانوں کو اور عمومی طور پر جماعت کے افراد کو بد رسومات سے بچنے کی طرف توجہ دلاتے رہنا۔اور اگر کوئی ایسی اطلاع ہو کہ جو جماعتی روایات کے خلاف ہو تو حسب قواعد اس کی کاروائی کرنا۔(8) سیکریٹری اصلاح وارشا درشتہ ناطہ کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) ایڈیشنل سیکریٹری اصلاح وارشاد (تعليم القرآن ووقف عارضى) (1) سیکریٹری اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کا فرض ہوگا کہ احمدی مردوزن کو قرآن مجید ناظرہ پڑھنے اور ترجمہ سیکھنے اور حتی المقدور قرآن مجید کے حقائق و معارف سیکھنے کی ترغیب دلانا۔(2) سیکریٹری اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کا فرض ہوگا کہ قرآن مجید کی صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کیلئے کلاسز کا اہتمام کرے اور ایسے اساتذہ تیار کئے جائیں جو دیگر احباب کو بھی قرآن مجید صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنا سکھاسکیں۔(3) سیکریٹری اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کا فرض ہوگا کہ فضل عمر تعلیم القرآن کلاس میں