فرائض سیکریٹریان — Page 19
فرائض سیکر یٹریان 19 عہد یدار اس بات کو یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو یہ حکم فرمایا ہے کہ والکاظمین الغيظ والعافين عن الناس یعنی غصہ دیا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کر نیوالے ہوں۔تو اس کے سب سے زیادہ مخاطب عہدیداروں کو اپنے آپ کو سمجھنا چاہئے۔کیونکہ ان کی جماعت میں جو پوزیشن ہے جو ان کا نمونہ جماعت کے سامنے ہونا چاہئے وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ مکمل طور پر اپنے آپ کو عاجز بنائیں۔اگر اصلاح کی خاطر کبھی غصے کا اظہار کرنے کی ضرورت پیش بھی آجائے تو علیحدگی میں جس کی اصلاح کرنی مقصود ہو، جس کو سمجھانا مقصود ہو اس کو سمجھا دینا چاہئے۔تمام لوگوں کے سامنے کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرنا چاہئے اور ہر وقت چڑ چڑے پن کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔کسی بھی قسم کے تکبر کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔اصلاح کبھی چڑ نے سے نہیں ہوتی بلکہ مستقل مزاجی سے در دور کھتے ہوئے دعا کے ساتھ نصیحت کرتے چلے جانے سے ہوتی ہے اور اللہ تعالی کا یہی حکم ہے اور ایک آدھ دفعہ جو غلطی ہے، اگر کوئی عادی نہیں ہے تو اصلاح کا بہترین ذریعہ یہی ہے عفو سے کام لیا جائے۔معاف کر دیا جائے ، درگزر کر دیا جائے۔24 ( خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) یصلے کرتے وقت ہر قسم کے تعلق سے بالا ہو کر سفارش کیا کریں۔اگر کسی حرکت پر فوری غصہ آئے تو پھر دو دن ٹھہر کر سفارش کرنی چاہئے تاکہ کسی بھی قسم کی جانبدارانہ رائے نہ ہو۔25% (خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۲۰۰۶ء ) یہ بات یا در کنی ضروری ہے کہ ذیلی تنظیموں کی عاملہ ہو، لجنہ ، انصار، خدام کی یا جماعت کی عاملہ کسی شخص کے بارہ میں جب کوئی رائے قائم کرنی ہو تو اس بارہ میں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔