فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 47 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 47

فرائض سیکر یٹریان 47 (10) موصیان کو قواعد وصیت سے باخبر رکھنے کا انتظام کرنا اور ان کی وصیت کے سلسلہ میں درپیش مشکلات میں رہنمائی اور مدد کرنا۔(11) مقامی جماعت کے جملہ موصیان کو دفتر وصیت کی طرف سے سالانہ ادائیگیوں کی اطلاع موصول ہونے پر حسب قاعدہ مقررہ تصدیقی فارم پُر کر کے دفتر بھجوانے کی ہدایت اور نگرانی کرنا۔(12) مقامی جماعت کو یاد دہانی کرواتے رہنا کہ موصی حضرات کے چندہ کی تفصیل تیار کر کے مرکز بھجوائی جائے اور موصی حضرات کے وصیت نمبر کے حوالہ کا اہتمام کیا جائے نیز خزانہ صدر انجمن احمدیہ میں یہ تفاصیل بھجواتے وقت ایک نقل بر اور است دفتر وصیت کو بھی بھجوائی جائے۔(13) جو موصیان اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کی تشخیص کروانا چاہیں اس سلسلہ میں ان کی رہنمائی اور مدد کرنا۔(14) کسی موصی کی وفات پر اس کے ورثاء کو اس سلسلہ میں فوری معلومات مہیا کرنا اور اس سلسلہ میں حتی المقدور ان کی مدد کرنا۔(15) مقامی جماعت کے دفتر میں رسالہ الوصیت ، قواعد وصیت، فارم وصیت اور دیگر متعلقہ فارمز دستیاب رکھنا اور بوقت ضرورت احباب کو مہیا کرنا۔(16) بعض اوقات موصیان سے دفتر کا رابطہ نہ ہونے کی صورت میں موصیان کے خطوط سیکریٹری وصایا کی معرفت بھجوائے جاتے ہیں ایسی صورت میں یہ خطوط موصیان کو بروقت پہنچانے اور دفتر کو فوری جواب سے مطلع کرنے کی ہدایت کرنا۔(17) سیکریٹری وصایا کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(⭑⭑⭑⭑⭑)