مسلمانوں کے سائنسی کارنامے

by Other Authors

Page 20 of 128

مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 20

27 26 26 گندھک (Sulphur)، نمک (salt) اور پارہ (mercury) یہ تین خواص ہر قسم کی اشیا میں پائے جاتے ہیں۔یہی دریافت یورپ میں پارا سیکس (Paracelus) نے صدیوں بعد کی تھی۔(19) ابن الہیشم نے نظریہ پیش کیا کہ روشنی کی شعاع جب کسی میڈیم (medium) سے گزرتی ہے تو وہ ایسا راستہ اختیار کرتی ہے جو آسان ہونے کے علاوہ تیز تر بھی ہوتا ہے۔صدیوں بعد پیئر فرمانے یہی نظریہ پیش کیا جواب فرماز پرنسپل آف لیسٹ ٹائم (Fermat's principle of least time) کہلاتا ہے۔(20) ابن الہیشم نے اصول جمود (law of inertia) دریافت کیا، اس کے صدیوں بعد یہی اصول گیلیلیو اور نیوٹن کے قوانین حرکت کا جز قرار پایا۔3 علم طلب طب کے میدان میں مسلمان اطبا اور حکماء نے اس قدر شاندار کارنامے سر انجام دیے ہیں کہ ان کے لئے کئی ہزار صفحات درکار ہوں گے۔مسلمانوں نے علم کی اس اہم اور بنیادی شاخ کے ہر رنگا رنگ پہلو جیسے سرجری (Surgery)، دینی امراض، امراض چشم ، متعدی امراض، علم تشریح اور علم منافع الاعضا (Anatomy and Physiology)، نفسیاتی امراض، نئے امراض کی شناخت طبی آلات کی ایجادات ہسپتالوں کے قیام، اطبا کے رجسٹریشن، دواؤں کی ماہیتی نگرانی (quality control) نئی دواؤں کی تیاری طبی کتابوں کی تصنیف، طب میں کیمیا کا استعمال اور غذا سے امراض کا علاج وغیرہ میں بے شمار قابل قدر اضافے کیے۔تشریح الابدان کی عربی۔لاطینی ڈکشنری سے پتہ چلتا ہے کہ لاطینی کے کون سے الفاظ عربی سے ماخوذ ہیں جیسے نا (Nucha) اور بعض شریانوں کے نام مثلاً بیسیلک اور سیفینس ( & basilic ! saphenous) وغیرہ۔یورپ میں پہلا میڈیکل اسکول اٹلی کے شہر سیل نو (Salerno) میں شروع ہوا تھا۔شہر کی آب و ہوا مریضوں کی صحت یابی کے لیے نہایت موافق تھی۔اس کالج میں چونکہ طبی نصابی كتب ( medical text books) کا فقدان تھا۔لہذا قسطنطین (Constantine) جیسے متجر عالم کو اس کالج کے لئے طبی کتابوں کے ترجمے کرنے پر مامور کیا گیا۔سیلر نو کے بعد جو دوسرا میڈیکل کالج یورپ میں شروع ہوا وہ فرانس اور اسپین کی سرحد کے قریب شہر مانٹ پیلیئر