مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 113
213 212 کہاں موجود ہیں۔اسی طرح جرمن اسکالر ہائن رخ سوتر (Heinrich Suter) نے اپنی کتاب میں پانچ سو کے قریب مسلمان ریاضی دانوں، ہئیت دانوں کے نام اور ان کی تاریخ ساز تصانیف کے نام پیش کیے ہیں۔یورپ میں مسلمان بیت دانوں کے بنائے ہوئے کئی خوبصورت اصطرلاب برٹش میوزیم میں محفوظ ہیں۔جیسے اصفہان کے احمد ابن ابراہیم نے 984ء میں جو اصطرلاب بنایا وہ آکسفورڈ میوزیم میں موجود ہے۔طلیطلہ (اسپین) کے ایک کاریگر ابراہیم بن سعید السہلی نے 1066ء میں ایک منقش اصطرلاب بنایا تھا جو وکٹوریہ میوزیم میں موجود ہے۔اسی طرح مشہور شاعر چاسر (Chaucer) نے جو اصطرلاب استعمال کیا تھا وہ آکسفورڈ کے مرٹن کالج (Merton College) میں محفوظ ہے۔مسلمان ہئیت دانوں نے جو عظیم کارنامے انجام دیے ان کی پہچان آسمان پر موجود مندرجہ ذیل ستاروں کے مجموعوں کے عربی ناموں سے ہوتی ہے۔برج حمل۔Aries ، برج ثور - Taurus ، برج جوزا - Gemini، برج سرطان - Cancer، برج اسد - Leo برج سنبلہ - Virgo ، برج میزان Libra، برج عقرب - Scorpion، برج قوس Sagittarius برج جدی - Capricorn ، برج دلو - Aquarius ، برج حوت - Pisces علاوہ ازیں چاند کے کئی حصوں کے نام مسلمان ہئیت دانوں ( الزرقلی ، البطر وجی) کے ناموں سے منسوب ہیں۔ہیت کی متعدد اصطلاحات جیسے azimuth, azure, alidade theodolite, almanac, zenith, nadir, mattress atlas عربی زبان سے ہی ماخوذ ہیں۔آسمان پر سب سے درخشندہ ستاروں میں سے پانچ سو سے زیادہ ستاروں کے نام عربی سے ماخوذ ہیں۔اس طرح وہ آج بھی ان عظیم مسلمان بیت دانوں کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں جنہوں نے ان کو دریافت کیا تھا: آخر النهار ( دن کا آخر ) العقرب ( بچھو ) عین ( آنکھ ) الجبار الغراب (کوا) الدبران الطائر (عقاب) يد الجوزه ذنب الزجاجہ ( مرغی کی دم ) ذنب السجدی ( بکری کی دم ) Deneb Algedi Therta Eri Acamar Beta Sco Acrab Epsilon Tau Ain Beta Ori Algebar Delta Cry Algorab Alpha Tau Aldebaran Alpha Aql Altair Alpha Orion Betelgeuse Alpha Cygny Deneb الدفدی (مینڈک) الصدر (سینه) Delta Cap Beta Cet Diphda Alpha Cas Shedir القائد (لیڈر) منقب الفرس الفرقد ( گائے کا بچھڑا) الفاختة اليف الرجل ( پاؤں) ثعبان (سانپ) قم الحوت ( مچھلی کا منہ ) Alpha Peg Markab Gamma Umi Pherkad Alpha col Phact Kappa Ori Saiph Beta ori Alpha Dra Rigel Thuban Alpha Psa Fomalhaut Omnicron Eri Keid