چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 256 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 256

256 دعوی مسیح و مهدی کام ہے کہ اُس نے مسیح موعود بنا کر مجھے بھیجا ہے۔“ ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 210 ایڈیشن 2008) اب جبکہ چودھویں صدی ختم ہو چکی ہے۔آج بھی بعض کم فہم لوگ چودھویں صدی کے موعود کے آسمان سے اترنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے کیا خوب فرمایا کہ آنیوالا آ گیا۔اب کسی اور کا انتظار فضول ہے بفرض محال آسمان سے کوئی اُتر بھی تو سب سے پہلے ہم اس کو قبول کریں گے لیکن یہ امید میں عبث ہیں۔آپ کس شان اور تحر ی سے فرماتے ہیں:۔یا درکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جو ، اب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولا دجو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولا د کی اولا دمرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گذر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانشمند یکدفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ ختم بویا گیا۔اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ پھر فرماتے ہیں:۔( تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 67 ایڈیشن 2008 ) سو یہ عاجز عین وقت پر مامور ہوا۔اس سے پہلے صدہا اولیاء نے اپنے الہام