چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 255 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 255

255 دعوی مسیح و مهدی حضرت بانی جماعت احمدیہ کا دعویٰ مسیح و مہدی اور مخالفت مہدویت کا وہ دعوے دار جسے ہم احمدیوں نے قبول کیا اور اس کامل یقین کے ساتھ اس پر ایمان لائے کہ بارہا اپنے گھر جلوا دیے اور زندگی بھر کی متاع لٹوا دی۔جس پر ہمیں ایسا کامل یقین تھا کہ ہمارے بڑے، بچے ، عورتیں اور مرد ذبح کیے گئے مگر اس پر بھی ہمارا ایمان متزلزل نہ ہوا بلکہ ہر ابتلاء پر پہلے سے بڑھتا رہا۔ہاں اس عظیم امام کے اپنے الفاظ میں اس کے دعوئی کا کچھ ذکر پیش کرناضروری ہے تا کہ وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ روحانی بصیرت عطا فرماتا ہے اور اہل اللہ کو پہچاننے کی قدرت رکھتے ہیں وہ خود اپنے دل کے نور سے اس امر کا فیصلہ کریں کہ بلاشبہ یہ آواز ایک سچے اور پاک انسان کی آواز ہے اور اس کلام میں نفس اور شیطان کے وساوس کا کوئی دخل نہیں۔امام زمانہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔” جب تیرھویں صدی کا اخیر ہوا اور چودھویں صدی کا ظہور ہونے لگا تو خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجد د ہے۔“ (کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 201 بقیہ حاشیہ ایڈیشن 2008) بذریعہ وحی الہی میرے پر بتصریح کھولا گیا کہ وہ مسیح جو اس امت کیلئے ابتداء سے موعود تھا وہ آخری مہدی جو تنزل اسلام کے وقت اور گمراہی کے پھیلنے کے زمانہ میں براہ راست خدا سے ہدایت پانے والا۔۔جس کی بشارت آج سے تیرہ سو برس پہلے رسول کریم ﷺ نے دی تھی وہ میں ہی ہوں۔“ ( تذکرۃ الشهادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 3-4 ایڈیشن 2008) پھر فرماتے ہیں:۔مجھے اس خدا کی قسم ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جس پر افتراء کرنا لعنتوں کا