چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 244 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 244

244 مسیح و مہدی کا شدت سے انتظار اظہار ہے۔منظوم کلام میں مسیح و مہدی کے لئے تڑپ کا اظہار چند بزرگ مسلمان شعراء کے اشعار بطور شہادت پیش ہیں جن میں امام مہدی کے لئے تڑپ کا حضرت شیخ فریدالدین عطار نیشا پوری (متوفی : 620ھ) مشہور صوفی بزرگ و شاعر حضرت شیخ فریدالدین عطار نیشا پوری فرماتے ہیں:۔صد ہزاراں اولیاء روئے زمیں از خدا خواهند مهدی یقیں یا الہی مهدیم از غیب آر بہترین خلق برج اولیاء یعنی لاکھوں اولیائے کرام نے یقین کے ساتھ مہدی علیہ السلام کو خدا سے چاہا اور ان کے ظہور کی دعائیں کیں۔اے میرے اللہ ! میرے مہدی کو عالم غیب سے ظاہر فرما جو مخلوق میں سے سب سے بہتر اور اولیاء میں ”بر ج“ کا مقام رکھتے ہیں۔ینابیع المودة جلد 3 صفحه 532 از شیخ سلیمان ناشر موسسه الاعلی مطبع بیروت، لبنان) دل محمد شاد پسروری دل محمد شاد پسروری سکھوں کے پُر آشوب دور میں ملکی حالات کا تذکرہ ایک درد انگیز نظم میں کرتے ہوئے مہدی کو اس طرح پکارتے ہیں:۔امام مہدی آخر زماں بیا وقت ندانم از تو شود که ظهور قسمت یا اے امام مہدی تشریف لائیے کہ وقت آپ کے ظہور کا تقاضا کرتا ہے۔وائے قسمت میں نہیں جانتا کب آپ کا ظہور ہوگا۔تذکرہ شعرائے پنجاب صفحہ 148 مؤلفہ خواجہ عبدالرشید ایڈیشن 1981ء)