چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 211
211 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی وحشی بن جانے کا ثبوت دیتے ہیں۔اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک میں 31اکتوبر کو Halloween Day مناتے ہیں۔Halloween میں گلی کوچوں، بازاروں، سیر گاہوں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لبادوں میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔چھٹی علامت سمندروں کا پھاڑا جانا: وَإِذَا الْبِحَارُ سُجّرَتْ (التكوير : 7) اس جامع آیت میں کئی پیشگوئیاں مضمر تھیں۔عربی میں بحار سمندر کو بھی کہتے ہیں اور دریا کو بھی۔اور تبجیر کے معنے پھاڑنے یا خشک کرنے کے ہیں یعنی جب بعض خاص سمندر پھاڑے یا خشک کیے جائیں گے کیونکہ البجار میں ”المعرفہ کے لئے ہے۔الف۔سمندر پھاڑے جانے کی صورت میں اس آیت میں نہر سویز اور نہر پانامہ کی پیشگوئی تھی جو نہر سویز کے ذریعہ بحیرہ قلزم کو بحیرہ روم سے اور نہر پانامہ کے ذریعہ بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کو با ہم ملانے سے چودھویں صدی میں پوری ہوئی۔ملاحظہ ہو کس نمبر 64-65: نقشہ نہر سویز ونہر پانامہ