چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 152 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 152

152 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات نواب صدیق حسن خان کی گواہی نواب صدیق حسن خان (متوفی 1307ھ ) اہلحدیث کے بڑے عالم فاضل انسان تھے۔مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب ( اہلحدیث) نے ان کو مجد دوقت قرار دیا ہے۔آپ کی کئی تصنیفات ہیں۔ایک اہم فارسی تالیف حج الکرامہ فی آثار القیامۃ ہے۔اس کتاب میں متعدد مقامات پر چودھویں صدی میں امام مہدی کے ظہور کا ذکر ہے۔مصنف نے مختلف بزرگان سلف کے اقوال ظہور مہدی نقل کر کے آخر میں اُن کے ظہور کے بارے اپنی رائے بھی چودھویں صدی کی دی ہے۔(i)۔اپنی کتاب کے صفحہ 41 پر لکھتے ہیں:۔تیرھویں صدی میں جو دس سال باقی ہیں اس میں امام مہدی ظہور فرمائیں گے یا چودھویں صدی کے عین سر پر تشریف لائیں گے۔یہ بات لازم اور ضروری ہے کہ چودھویں صدی کے پہلے سال میں قیامت کبری کی نشانیاں ظاہر ہوں جن میں سب سے بڑی نشانی مہدی کا آنا ہے۔“ ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 47: حج الکرامہ صفحہ 41- مطبع شاہجہانی بھوپال (ii)۔کتاب کے صفحہ 52 پر علامات زمانہ مسیح و مہدی کا ذکر کر کے لکھتے ہیں :۔66 و بر ہر تقدیر ظہور مہدی بر سر صد آئندہ احتمال قوی ظاهر دارد “ کہ ہر صورت میں آئندہ صدی ( چودھویں ) میں مہدی کے ظہور کی پختہ امید ہے۔ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 48 : حج الکرامہ صفحہ 52 مطبع شاہجہانی بھوپال (iii)۔صفحہ 139 میں گیارھویں، بارھویں اور تیرھویں صدی کے مجددین کا ذکر کر کے لکھا:۔چودھویں صدی کے سر پر جس میں دس سال باقی ہیں اگر مہدی و عیسی نازل ہوں تو وہ مجد داور مجتہد ہوں گے۔“ ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 49: حج الکرامہ صفحہ 139 - مطبع شاہجہانی بھوپال