چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 292
292 مسیح موعود پر ایمان لانے کی ضرورت؟ آئندہ ترقی بھی مسیح موعود کے ذریعہ سے ہی وابستہ کی گئی ہے۔ان کے ذریعہ سے اکٹھے ہونے کی خبر دی گئی ہے۔اس لئے ان لوگوں میں سے کسی کو اس خیال میں نہیں رہنا چاہئے کہ مسیح موعود کو مانے بغیر اسلام اپنی کھوئی ہوئی طاقت حاصل کر لے گا۔یا یہ لوگ اپنی کھوئی ہوئی طاقت حاصل کر لیں گے۔۔۔اللہ تعالیٰ مسلمان کہلانے والے علماء کو بھی عقل دے اور مسلمان امت کو بھی کہ یہ حق کو پہچان سکیں۔اللہ تعالیٰ ان کا سینہ کھولے، دماغ کھولے۔ہمارا کام ان کے لئے دعا بھی کرنا ہے اور ان کو راستہ بھی دکھانا ہے، اور وہ ہمیں کرتے چلے جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی 66 توفیق عطا فرمائے۔“ ( خطبہ جمعہ بیان فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 3 فروری 2006)