چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 233 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 233

233 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی ہدیہ مہدویہ علامات زمانہ مہدی اور علمائے امت دجال اور یا جوج ماجوج کے ظہور پر امام مہدی نے ان کا مقابلہ کرنا تھا۔جس زمانہ میں ان کا ظہور علمائے امت نے تسلیم کیا وہی زمانہ امام مہدی کا ہے۔علامہ محمد زمان خان آف دکن نے 1293ھ میں ریل گاڑی کو قرب دجال کی علامت قرار دیا اور 1290ھ میں حضرت بانی جماعت احمدیہ مامور ہوئے۔ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 68: ہدیہ مہدویہ مصنفہ علامہ محمد زمان خان صفحه 89 مطبوعہ 1293ھ مطبع نظامی کانپور کواکب دریہ خواجہ حسن نظامی (متوفی : 1374ھ) نے چودھویں صدی میں گواہی دی کہ مسیح موعود نے یا جوج ماجوج ( مرا دروس اور انگریز قوم ) کو شکست دینی تھی۔( کواکب دریہ صفحہ 163 - کتاب الامر از خواجہ حسن نظامی صفحه 5، 10،6 مطبوعہ 1913 ء درویش پر لیس دہلی ) حج الكرامه مہدی کی ایک علامت یہ تھی کہ ستارہ ذوالسنین اور دمدار ستارہ طلوع کرے گا۔نتج الكرامه صفحه 345 مطبع شاہجہانی بھوپال۔مکتوبات مجد والف ثانی دفتر دوم صفحه 244 مترجم قاضی عالم الدین صاحب نقشبندی مطبع عرفان افضل پریس لاہور ) ستارہ ذوالسنین 1299ھ میں نکلا۔(اخبار روزگار 9 ستمبر 1983ء) اقتراب الساعة اقتراب الساعۃ میں ان علامات کے بیان کے بعد لکھا ہے کہ کتاب الاشاعۃ فی علامات الساعة" میں لکھا ہے :۔یہ سب نشانیاں ان کے زمانہ میں موجود ہیں بلکہ روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور قریب ہے کہ انتہاء کو پہنچ جائیں۔۔اس کے بعد نواب نورالحسن خان اپنی رائے لکھتے ہیں کہ یہ بات صاحب الاشاعۃ نے 1076ھ میں کہی تھی اب 1301ھ ہے۔اب تو رہی سہی نشانیاں بھی پوری ہوگئی ہیں۔( اقتراب الساعة مصنفہ نواب نورالحسن خان 1301 صفحہ 54 مطبع مفید علم الکائنہ آگرہ)