چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 171
171 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات حافظ برخوردار صاحب آف چیٹی شیخاں کی گواہی حافظ برخوردار صاحب آف چیٹی شیخاں سیالکوٹ اپنی کتاب ”انواع مصنفہ 1176ھ میں مہدی کا زمانہ چودھویں صدی قرار دیتے ہیں۔ان کا شعر ہے:۔پیچھے ہک ہزار دے گذرے ترے سو سال حضرت مہدی ظاہر ہوسی کرسی عدل کمال حضرت سید محمد حسن صاحب امروہوی (متوفی :1323ھ) کی گواہی کواکب دریہ حضرت سید محمد حسن صاحب رئیس امروہہ (متوفی: 1323ھ ) کی تصنیف ہے۔مصنف نے کتاب کے صفحہ 155 پر ظہور مہدی کا زمانہ چودھویں صدی بتایا ہے۔صفحہ 161 پر آیت حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَاجُوجُ وَمَاجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ ينسِلُونَ (الانبیاء : 17) کے بعد لکھتے ہیں:۔پس اس کے بعد قیامت کا انکار سفاہت ہے اور ان واقعات کی یہ صورت ہونے والی ہے کہ غالباً اس سال 1312ھ سے تیرہ چودہ سال بعد چار سلطنتوں نصاری کا اتحاد ہو گا جن میں ایک روم ، اٹلی ہو گا تو اس وقت میں ساڑھے تین سال تک مکاشفات انجیل کے مطابق اہلِ اسلام و نصاریٰ اٹلی وغیرہ میں جنگ عظیم ہوگی جو ملحمہ کبری کر کے ہے اور نصاریٰ کی فتح ہوگی تو امام ہمام مہدی علیہ السلام حسنی مکہ میں مدینہ سے تشریف لاویں گے۔“ ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 55: کو اکب دریہ صفحہ 155-161 مطبع سید المطابع امروہہ