چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 79
79 امام مہدی کا زمانہ پیدائش امام مہدی کا زمانہ پیدائش احادیث نبویہ اور بزرگانِ سلف کے رویا و کشوف سے پتہ چلتا ہے کہ مہدی معہود نے تیرھویں صدی میں پیدا ہونا تھا تا کہ چودھویں کے سر پر ظاہر ہو سکے۔احادیث نبو سیا اور سن پیدائش: صحاح ستہ کی کتاب ابن ماجہ میں یہ حدیث ہے:۔الآيَاتُ بَعْدَ الْمِائَتَيْن“ ( سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن باب الآیات) یعنی دوسوسال کے بعد نشانات کا ظہور ہو گا۔حضرت ملا علی قاریؒ ( متوفی 1014ھ) نے مرقاۃ شرح مشکوۃ میں اس سے یہی مراد لیا ہے کہ مہدی اور مسیح کی پیدائش جو آیات کبری میں سے ہے، تیرھویں صدی میں ہوگی اور چودھویں صدی میں اس کا ظہور ہوگا۔فرماتے ہیں:۔”لفظ الماً تین یعنی دوسوسال کے اوپر جو مال تخصیص کا ہے وہ یہ معنے دیتا ہے کہ ایک ہزار سال کے دوسو سال بعد عظیم نشان ظاہر ہوں گے جن میں مسیح و مہدی کا ظہور سب سے بڑا نشان ہے جو تیرھویں صدی میں ہوگا۔“ ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 20: مرقاۃ شرح مشکوۃ مترجم جلد دہم صفحہ 177۔مکتبہ رحمانی اردو بازار لاہور علامہ ابوالحسن السندی (متوفی: 1138ھ) نے ابن ماجہ میں اس حدیث کی شرح میں بیان کیا ہے کہ اس حدیث سے مراد تیرھویں صدی میں نشانات کا ظہور ہے۔( حاشیہ السندی جلد 2 صفحہ 502 دار الجیل بیروت)