چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 208
208 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی میں 11560 اونٹوں کو بذریعہ گولی اڑا دیا گیا جس پر فی اونٹ 30 ڈالر خرچ آیا۔آسٹریلیا کے بعض حلقوں خصوصاً اونٹ کا گوشت وغیرہ کے کاروبار سے متعلق کمپنیوں کی طرف سے اس کی مخالفت بھی ہوئی۔جس پر کچھ قتل کے بعد 2020 ء کی قحط سالی میں پھر اونٹ پانی کی تلاش میں شہروں کا رخ کر کے آبادی کو نقصان پہنچانے لگے تو ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ پروفیشل شوٹرز کے ذریعہ چار سے پانچ ہزار اونٹ ہلاک کرنے پڑے۔اور اسی سال آسٹریلیا آنے والے قدیم شتر بانوں کی خدمات کے اعتراف میں ایک سکتہ ایجادکر کے اس کی پشت پر مذکورہ بالا مختصر تاریخ رقم کر دی گئی ہے جو دوسرے لفظوں میں اس قرآنی پیشگوئی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملاحظہ ہو عکس نمبر 63 : آسٹریلوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سکہ پس یہ پیشگوئی چودھویں صدی میں مسیح و مہدی کے زمانہ میں لفظاً ومعنا پوری ہوگئی۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: "Decline and the fall of the Australian camel"Cairns post retrieved 6 March 2016۔ii۔"Managing the Impacts of Feral Camels Across Remote Australia"(PDF)۔Ninti One 2013۔pp۔59–60۔Retrieved 8 March 2016۔iii۔"Australia Plans To Kill Thirsty Camels"۔CBS News۔Associated Press۔26 November 2009۔Archived from the original on 27 November 2009۔Retrieved 27 November 2009۔