چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 194
194 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات عکس حوالہ نمبر : 62 ۵۳۹ کرتا ہے۔اس حدیث کو ابو داؤد اور مشکواۃ شریف نے نقل کیا ہے۔دیرت محمدی کا مجدد اور آئین مصطفوی کا مبین (یعنی بیان کرنے والا) بنا کر تیرھویں صدی میں اس امت کو عطا فرمایا ہے۔اور اس دین متین اور شرع مبین نے اس سے تجدید پائی۔روایت کرتے ہیں کہ ہر زمانے کا مجد وجب دایر فنا سے دار بقاء کو رحلت فرماتا ہے تو آئندہ پیدا ہونے والے مجدد کے متعلق اُس کو بذریعہ الہام اطلاع ملتی ہے۔لہذا حضرت صاحب نے ایک ہزار دو سو چورانوے (۵۱۲۹۴) میں اطلاع دی تھی کہ دوسرا مجدد پیدا ہو گیا ہے۔لیکن اُس کے ظہور میں کچھ عرصہ باقی رہتا ہے۔اور اس فقیر یعنی مصنف کتاب ہذا کی نظر میں یہ چھ سال کا عرصہ ہے (غالباً مصنف ۱۲۹۴ مجمع چھ سال یعنی ۱۳۰۰ کے حساب سے یہ کہتا ہے ) عرض ممترجم یہاں فاضل مصنف نے اپنے گلہائے عقیدت پیش کر کے حضرت صاحب کی تاریخ وفات لکھتی ہے چونکہ یہ اُس کی اپنی عقیدت اور محبت کے خوشبودار پھول ہیں۔اس لئے میں اُن کو بجہ پیش کر کے قارئین کو براہ راست اُس سے متعارف اور روشناس کرنا چاہتا ہوں اور ان پھولوں کی خوش نمائی کو تر جمہ کے غیر موزون لباس کی گرانباری اور ان گلہائے عقیدت کی خوشبو کو ترجمہ کے ہار میں پرو کر اس کی نزاکت اور خوشبو کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتا اور بطور تبرک ان کو مصنف کے اپنے ہی الفاظ میں درج کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اپنے ساتھ قارئین کو بھی محفوظ کرنا چاہتا ہوں۔