چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 195 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 195

195 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات کشمیری میگزین آواز خلق نقاره خدا اخبار کشمیری میگزین لاہور نے 17 اکتوبر 1921 ء کے پرچہ میں 1340ھ کے ساتھ مسلمانوں کی کچھ امیدیں“ کے عنوان سے لکھا:۔مسلمانوں کی ان کتابوں میں جو پیشینگوئیوں کیلئے مشہور ہیں 1340ھ کے متعلق بہت زیادہ پیشگوئیاں موجود ہیں۔گو ہمیں بروئے اسلام اور مطابق شریعت کسی پیشگوئی پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں تاہم یہ دیکھ کر کہ اس سے پہلے جو پیشینگوئیاں ہو چکی ہیں وہ سب پوری اتری ہیں بلالحاظ یقین کرنا ہی پڑتا ہے۔“ آگرہ اخبار آگرہ اخبار ظہور امام الزمان کے تحت لکھتا ہے کہ:۔ظہور امام الزمان علیہ السلام بھی اس قیامت کے آثار قریبہ میں سے ایک 66 نمونہ اور ایک نشان ہے جو عنقریب اور غالباً اسی سال پورا ہونے والا ہے۔“ (21 اکتوبر 1921ء) لیکن 1340ھ میں بھی مسلمانوں کی یہ امید بر نہ آئی۔چنانچہ آگرہ اخبار 7 /ستمبر 1922ء، 1340ھ کا سال گذرنے پر لکھتا ہے:۔’ سنا تھا اور کہنے والے یقین کے ساتھ کہتے تھے کہ 1340ھ میں حضرت امام مہدی کا ظہور ہے مگر وہ سال ختم ہوا اور کسی گوشئہ دنیا سے ظہور امام علیہ السلام کی کوئی ہے۔مثلاً: خبر ہنوز موصول نہیں ہوئی۔“ بعض اور کتب و رسائل کے نام سامنے آئے ہیں جن میں مہدی کا زمانہ چودھویں صدی درج م تلخیص التواریخ صفحہ 300 میں بھی یہی زمانہ مہدی کا لکھا ہے۔