سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 89 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 89

باب دہم سلمان رشدی کی مختصر سوانح احمد سلمان رشدی کی پیدائش آزادی ہند سے دو ماہ قبل ممبئی شہر میں جون 1947ء کو ہوئی، جس کے بعد ایک الگ مملکت پاکستان نے جنم لیا۔اس کا دادا خالقی دہلوی ایک ڈاکٹر اور پرانی دلی میں کامیاب بزنس مین تھا۔وہ اردو کا غیر اہم مضمون نویس اور شعراء کا سر پرست تھا۔دہلوی نے اپنا نام بدل کر رشدی رکھ لیا جو عرب فلاسفر ابن رشد کے نام پر تھا جس کا وہ مداح تھا۔شاید اس نام میں ایک پیش گوئی مضمر تھی کیونکہ ابن رشد سلمان کے اپنے الفاظ میں قدامت پسندی کے ساتھ قدم چلا کر نہ چلتا تھا۔(Waterstone's Magazine, Autumn, 1995, page 7) سلمان رشدی کا نانا عطاء اللہ اور نانی امیر بٹ کشمیری مسلمان تھے۔سلمان اپنے باپ انیس کے بارہ میں لکھتا ہے : " ایک المناک شخصیت، امیر آدمی کی اکلوتی نرینہ اولاد، اس نے اپنی زندگی دولت گنوادینے میں ضائع کر دی" (Waterstone Magazine, page 7) سلمان کی پرورش ممبئی شہر میں برطانوی ماحول ، برطانیہ پر مرکوز طریقہ ہائے زندگی میں ہوئی۔اپنے گورے چٹے رنگ کی وجہ سے وہ اپنے ہم وطنوں کو سفید فام لگتا تھا۔فلپ ہاورڈ (P۔Howard) دی ٹائمنر اخبار کے ادبی ایڈیٹر کے الفاظ میں وہ "غلط رنگ والا ، غلط مذہب والا ، غلط طبقہ والا ، غلط ملک کا شہری تھا" (The Times, London, 15 February 1989) جب سلمان رشدی تیرہ برس کا تھا تو اس کے باپ نے اس کو رنگی ، انگلستان اعلیٰ تعلیم کیلئے روانہ کیا۔وہاں اسے مخفی نسلی برتاؤ کا پہلی بار سامنا کرنا پڑا اور اسے جلد ہی احساس ہو گیا کہ اسے انسان کی بجائے انڈین کی نظر سے زیادہ دیکھا جاتا تھا۔تعلیم ختم کرنے پر اس نے اپنے والدین 89