سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 46
وو وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں سے بجھا دیں۔اور اللہ ( ہر دوسری بات ) رڈ کرتا ہے سوائے اس کے کہ اپنے نور کو مکمل کر دے خواہ کا فر کیسا ہی نا پسند کریں۔انیسویں صدی کے اواخر میں دشمنان اسلام محمد ﷺ کے دین کو بدترین حالت میں دیکھ کر اور اس پر ہر جہت سے ہندوؤں ، عیسائیوں، آریوں اور دہریوں کے مشترکہ حملے ہوتے دیکھ کر ضرور خوشی کے شادیانے بجاتے ہوں گے۔مسلمان اپنے مذہب پر تقریبا شرمندگی محسوس کرنا شروع کر چکے تھے اور اپنے عقائد کے کمزور عذر اور معذرتیں پیش کرنے لگے تھے۔(4) 46