سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 38 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 38

1 3 and the Quran جن کا موضوع سخن اسلام تھا، اگر چہ کچھ مواد ان میں صحیح اور ٹھوس تھا، مگر وہ اسلام کا غلط پر تو پیش کرنے میں کامیاب ہو گئے جو چار طرح کا تھا: اسلام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور صداقت کو دیدہ و دانستہ طور پر بگاڑا گیا ہے۔محمد (صلعم) نے جھوٹ اور سچ کو خلط ملط کر دیا۔2 اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو طاقت، تشدد، اور تلوار کے ذریعہ پھیلایا جاتا ہے۔اسلام ایک مذہب ہے جو نفس پرستی کی تعلیم دیتا ہے۔مسلمان کی روز مرہ کی زندگی کو سمجھنے میں جنسیت کا بہت بڑا پہلو ہے۔یہ فرض کر لیا گیا کہ مسلمان بہت ساری بیویاں رکھ سکتا ہے ،صرف چار ہی نہیں بلکہ سات یا دس یا پھر اس سے بھی زیادہ۔یہ کہ بہشت میں اس کو دلر با حور میں ملنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ایک ادیب نے تو یہاں تک گمان کر لیا کہ قرآن میں زنا کی اجازت دینے والی آیات پائی جاتی ہیں اور بعض دوسری آیات کے متعلق بھی تصور کر لیا گیا کہ وہ خلاف معمول جنسی حرکات کی اجازت دیتی ہیں یا پھر ایسے فعل پر اکساتی ہیں۔4 محمد دجال ( یعنی عیسی کا دشمن ہے۔محمد کو جھوٹا نبی سمجھا گیا گویا کہ وہ حقیقت میں نبی نہیں تھا۔اس نے عیسوی مذہب کی مخالفت میں نیا دین ایجاد کر لیا پس وہ ضرور کسی شیطانی فعل میں مصروف کار تھا، اور لا زم وہ شیطان کا آلہ کار یا کارندہ تھا۔یہ الفاظ دیگر وہ دجال ہے۔سرکار دو عالم ﷺ کے پاک کردار کو مزید ٹھیس پہنچانے اور بد نام کرنے کیلئے آپ پر اخلاقی کمزوریوں کا الزام عائد کیا گیا۔جس کا مرکزی خیال یہ تھا کہ محمد ( ﷺ ) غیر سنجیدہ، شہوت پرست اور دھوکہ باز تھے۔ٹامس کارلائل نے ان اعتراضات کو ایک سو سال قبل پوری شدت کے ساتھ استعمال کیا۔اسلام کی اس مسخ شدہ تصویر کے اہم پہلو جن کی تشکیل عیسائی سکالرز نے بارھویں اور تیرھویں صدی کے دوران کی تھی وہ آج تک یورپین فکر ونظر کو کنٹرول کئے ہوئے مثلاً مشہور فرانسیسی مستشرق میکسم روڈنسن (Maxime Rodinson) اپنی کتاب Mohammed میں اس موضوع پر یوں اظہار خیال کرتا ہے : " علی الخصوص عیسائیوں نے اسے اپنا کادشمن بنالیا، بول و براز کا ڈھیر، مرگی کے مریض کا فراڈ۔اس کے مریدوں نے اس کی جو باتیں بیان کی تھیں ان کو توڑ مروڑا گیا تا اس کی ایک بدنما تصویر بنائی جاسکے جس سے وہ ایک ظالم، ہے۔38