حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 12 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 12

12 حضرت خلیفة المسیح الرابع اپنے مضمون میں مزید فرماتے ہیں کہ:۔جلسہ سالانہ کے دنوں میں دو بار مجھے آپ کے ساتھ کام کرنے کا حسین اتفاق ہوا ہے اور کئی کئی روز ، دن کا اکثر حصہ انتظامات کے سلسلہ میں آپ کے ارشادات کی تعمیل میں گزرا ہے اس لئے میں شاہد ہوں کہ اور بیچ بیچ کہتا ہوں کہ انتظامی قابلیت کے لحاظ سے آپ کے پائے کا انسان ملنا مشکل ہے۔اپنے ماتحت ہمراہیوں سے آپ کی درشتی شاز و نادر مگر عین با موقع ، البته محبت کا سلوک اکثر رہتا تھا۔آپ دن رات انتھک کام کرنے والی تھیں۔اور آپ کے ساتھی تھک تھک کر منزلوں پیچھے رہ جاتے تھے۔جلسے کی خنک راتوں میں روزانہ کے کام کے اختتام کی بھی عجب کیفیت ہوتی ہے۔دن رات کا کھانا کھلانے کے بعد دن بھر کے تھکے ہارے کارکن ایک ایک کر کے رخصت ہو جاتے تھے ، مردوں میں سے بھی اور عورتوں میں سے بھی۔مرد کارکنوں کا خیمہ زنانہ رہائش گاہ کے دفتر سے بالکل ملحق ہوتا ہے اور ہم سنتے تھے کہ شور اور ہنگامے کی آواز دھیمی پڑتی پڑتی آخر خاموشیوں میں ڈوب جاتی تھی۔ہاں ! کبھی کبھی ممانی جان کی آواز ان کی موجودگی اور بیداری کا پو دیتی تھی۔آپ اپنی چند خاص کارکنات کے ساتھ رات کی آخری گاڑی (Train) اور پھر اس کے آخری مہمان کی راہ دیکھتی ہو ئیں راتوں کا اکثر حصہ دفتر میں ہی گزارتی تھیں۔آپ کی صحت کمزور تھی اور جسم نا تواں مگر ہمت بہت بہت بلند تھی۔(12)