حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 8
خلیفہ نہ بنے تھے نے ایک مضمون میں لکھا۔”آپ کی سیرت کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپ بفضلہ تعالیٰ ایک قابل صد رشک مربیہ تھیں اور یہ بات آپ سے تربیت یافتہ لوگوں کے اعلیٰ اخلاق اور دینداری کو دیکھ کر اُن آنکھوں پر بھی روشن ہو جاتی ہے جنہوں نے آپ کو دیکھا نہ تھا۔وہ مقدس اور پاکیزہ ماحول جو آپ نے اپنے گھر میں پیدا کر رکھا تھا۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس ماحول میں پلنے کا موقع ملا۔تربیت کے ہر پہلو پر آپ کی نظر رہتی تھی۔اگر ایک طرف آپ قلوب میں دین کی محبت کے شعلے بھڑ کاتی تھیں تو دوسری طرف آپ دماغوں میں طلب علم کی بھڑ کی لگا دیتی تھیں۔اور کیوں نہ ہو آپ خود بھی تو علم کا ایک بحر ذخار تھیں۔آپ کا علم بہت گہرا اور بہت ٹھوس اور وسیع اور مستقل اور مفید تھا۔“ (12) محترمہ امته اللطیف خورشید صاحبہ جو مدیرہ مصباح رہیں اور آپ کے ساتھ لجنہ اماءاللہ کا کام کیا کہتی ہیں کہ:۔" آپ کو قرآن اور حدیث کا بہت علم تھا اور لوگ آپ کے پاس اپنے مسئلے لے کر آتے جو اُن کو سمجھ نہیں آتے تھے اور آپ اُن لوگوں کی مدد کیا کرتی تھیں۔آپ کی بہت بڑی اور خاص بات یہ تھی کہ آپ قرآن مجید اور دینیات کے علم کے لحاظ سے بھی بہت بلند مقام رکھتی تھیں۔جماعت کے دینی علم حاصل کرنے والے نازک دینی مسائل کو سمجھنے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا