حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 24 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 24

24 مکرم عبدالرحیم درد صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔اُن کی صاحبزادی محترمہ صالحہ در وصاحبہ جو آپ کی شاگر در میں لکھتی ہیں:۔”دار الانوار قادیان میں لجنہ اماء اللہ کا سارا کام سیدہ اُم داؤد کی نگرانی میں ہوا کرتا تھا۔بیمار بھی ہوتیں تو لیٹے لیٹے اجلاس میں شامل ہو جاتی تھیں۔بہت کم گو اور بہت پُر وقار تھیں۔چھوٹی عمر میں مجھے کافی عرصہ آپ کے قریب رہنے کا موقع ملا۔آپ نے کبھی سخت الفاظ یا اونچی آواز میں نہیں ڈانٹا۔" ایک مرتبہ میں گیسٹ ہاؤس دارالانوار میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئی ، شفقت سے مجھے بٹھایا اور کہا میں نماز پڑھ لوں! عصر کی نماز ادا کی چار چار رکعات دو دفعہ۔مجھے پیا تھا کہ آپ ہر نماز وقت پر ادا کرتیں اس لئے میں نے عرض کیا ممانی جان! عصر کی نماز میں تو چار فرض ہوتے ہیں۔مسکراتے ہوئے فرمایا عصر کے چار فرض سے پہلے چار سنتیں پڑھنے سے ثواب ملتا ہے اس لئے میں ہمیشہ چار سنتیں ادا کرتی ہوں۔“ (1) حضرت سیدہ ام داؤد صاحبہ بہت حساس طبیعت کی مالک تھیں کسی کی تکلیف دکھ اور پریشانی کو اس کے چہرہ سے پہچان لیتی تھیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتی تھیں اور پوچھ لیتی تھیں کہ کیا تکلیف ہے۔اور تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرتی۔ممبرات لجنہ اماء اللہ میں سے جو کوئی ضرورت مند ہوتی خاموشی کے ساتھ اس کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرتیں۔عہد یداران کو