حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 25
25 ہمیشہ توجہ دلائیں کہ ضرورت مند افراد کا علم ہونا چاہیئے تاکہ ضرورت کے وقت ان کی مدد کی جا سکے۔خاموش طبیعت ہونے اور نہایت سنجیدہ ہونے کے باعث آپ کے وجود سے رعب اور وقار جھلکتا تھا۔اس کے باوجود اچھے اور پاک مزاح کو پسند کرتی تھیں اور اس سے لطف اٹھاتی تھیں۔محترمہ استانی حمیدہ صابرہ صاحبہ نہایت ہی پر مزاح اور شوخ طبیعت کی مالک تھیں۔انہیں ایک لمبا عرصہ تک حضرت سیدہ اُم داؤد صاحبہ کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا اکثر کوئی نہ کوئی شرارت والی بات کر دیتی تھیں جس سے سیدہ موصوفہ لطف اٹھا تیں۔ایک مرتبہ چنیوٹ میں ایک اجلاس تھا جس میں غیر از جماعت خواتین بھی مدعو تھیں۔حضرت سیدہ ام داؤد صاحبہ کے ساتھ چند مستورات وہاں جا کر شامل ہوئیں کارروائی کے بعد صدر صاحبہ نے خاطر تواضع کی دستر خوان پر ایک طرف حضرت سیدہ ام داؤد صاحبہ اور دوسری طرف استانی حمیده صابره صاحبه بیٹھی ہوئی تھیں۔کسی نے حمیدہ صاحبہ سے پوچھا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں انہوں نے فوراً کہا کہ میں تو خود بچہ ہوں ان کے اس جواب پر سب ہنس پڑے حضرت سیدہ ام داؤ د صاحبہ بھی نہیں اور فرمایا حمیدہ ! میں نے تمہیں کہا ہے کہ میرے پاس بیٹھا کرو۔(1) سی طرح استانی حمیده صابرہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ تقریر کرنا سکھانے کیلئے جب کمیٹی بنائی گئی تو حضرت سیدہ ام داؤد نے میری طرف خاص توجہ