حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 21 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 21

21 21 بہت ہمت و بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا دینی کاموں میں کبھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی خلوص کے ساتھ مستورات کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے جسم و جان کی تمام تر توانائیوں کے ساتھ کام کرتی رہیں۔جماعتی کام انتہائی توجہ، محنت ،لگن، جوش اور جذبہ سے کرتیں کہ دیکھنے والی ہر آنکھ آپ کی بلند ہمتی ، قوت ارادی اور سلسلہ کے ساتھ محبت وخلوص پر حیران رہ جاتی۔اس تکلیف سے آپ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو ئیں تھیں۔کچھ عرصہ کیلئے بیماری میں کمی آجاتی اور کچھ دیر بعد پھر دوبارہ تکلیف بڑھ جاتی۔ایک وقت آیا کہ کھانے کی نالی بند ہوگئی۔آپریشن کروانا پڑا۔اور آٹھ ماہ مسلسل بستر پر گزارے۔چونکہ زیادہ باتیں کرنے والی طبیعت نہ تھی۔اپنی خدمت کرنے والوں کو پیار بھری نگاہوں سے دیکھتیں اور دعاؤں میں مصروف رہتیں۔اور آخر 8 ستمبر 1953 ء کو آپ کی وفات ہو گئی۔چونکہ وفات لاہور میں ہوئی تھی جناز و ربوہ لے جایا گیا اور موصیہ ہونے کی وجہ سے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔پیارے بچو! جب کبھی آپ ربوہ کے بہشتی مقبرہ کی چاردیواری میں داخل ہوں تو بالکل دائیں جانب دوسری قبر آپ ہی کی ہے۔ی تھی وہ عظیم خاتون جن کی تمام زندگی خدمت دین ، خدمت خلق اور محبت الہی میں گزری اپنی تمام ذمہ داریوں کے باوجود سیر و تفریح اور کھیل کود کیلئے بھی وقت نکالا کرتی تھیں۔آپ نے بہت سے شہروں کے سفر کئے سائیکل